دہلی میں حزب اختلاف کے رہنما فلسطینی سفارت کار پہنچ کر اظہار یکجہتی پیش کیا

0
دہلی میں حزب اختلاف کے رہنما فلسطینی سفارت کار پہنچ کر اظہار یکجہتی پیش کیا
دہلی میں حزب اختلاف کے رہنما فلسطینی سفارت کار پہنچ کر اظہار یکجہتی پیش کیا

 نئی دہلی: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کے بیچ حزب اختلاف کے رہنما دارالحکومت میں موجود فلسطینی سفارتکار پہنچ کر یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس یکجہتی وفد میں سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایئر اور بی ایس پی کے رکن پارلیمان دانش علی کے علاوہ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹہ چاریہ بھی موجود تھے۔

دیپانکر بھٹہ چاریہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ چل رہا ہے۔ وہاں فلسطین کے لوگ پریشانی میں ہے۔ غزہ میں جو حالات ہے اس سے لگتا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔

دیپانکر بھٹہ چارچہ نے مزید کہا کہ غزہ میں بے گناہ لوگوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔ اس جنگ کے شکار معصوم فلسطینی بن رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ امن قائم ہوجائے، ہم یہاں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونے کے لئے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ میں خاتون مکان مالک نے فلسطینی نژاد معصوم بچے پرچاقو سے حملہ کرکے اس کی جان لے لی

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر2670 ہوئی : وزارت

اس کے علاوہ فلسطینی سفارت کار پہنچنے والے رہنماؤں میں سماج وادی پارٹی کے جاوید علی خان، جے ڈی یو کے کے سی تیاگی بھی شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS