اگرتلہ، (یو این آئی) تریپورہ میں اسمبلی انتخابات سے صرف دو ماہ قبل امن و امان کی صورت حال تیزی سے بگڑتی جا رہی ہے کیونکہ اپوزیشن جماعتوں نے پوری ریاست میں حکمراں بی جے پی کے خلاف جوابی کارروائی کی جس سے کشیدگی مزید بڑھ گئی۔اطلاعات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم)، ٹپرا موتھا اور کانگریس نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جنوبی تریپورہ، گومتی، سپاہیجالا اور کھوئی اضلاع میں بی جے پی کے رہنما¶ں اور کارکنوں پر حملے شروع کیے ہیں۔ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب اپوزیشن جماعتوں کو اپنی سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ بی جے پی کے آدیواسی مورچہ کے جنرل سکریٹری ڈیوڈ دیو ورما پر جمعرات کو سپاہیجالا ضلع کے سوتارامورا علاقے میں مبینہ طور پر ٹپرا-موتھا کارکنوں نے حملہ کیا۔ یہ حملہ بی جے پی کے ایک پروگرام کے دوران ہوا۔ جس جگہ مسٹر دیو ورما پر حملہ ہوا وہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جشنو دیو ورما کے اسمبلی حلقہ میں آتا ہے ۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.