میزورم میں مائیکرو سائٹس اسکیم کی شروعات

0

نئی دہلی، (یو این آئی) نیشنل ہیلتھ اتھارٹی(این ایچ اے) نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت ’100مائیکرو سائٹس اسکیم‘کی شروعات میزورم کی راجدھانی آئزول سے کر دی ہے۔
مرکزی وزرائے صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کویہاں بتایا کہ اے بی ڈی ایم مائیکرو سائٹس کی شروعات کرنے والا میزورم پہلا ریاست بن گیا ہے۔ اس کے تحت علاقے میں پرائیویٹ کلینکس، چھوٹے اسپتالوں اور لیبارٹری سمیت تمام صحت کی سہولیات کو اے بی ڈی ا یم کے دائرے میں لایا جائے گا اور مریضوں کو ڈیجیٹل صحت خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اسکیم کی اہمیت کے بارے میں نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکیٹیونے کہا،”اے بی ڈی ایم کے تحت 100مائیکرو سائٹس اسکیم نجی شعبے کے چھوٹے اور درمیانی سطح کے صحت خدمات فراہم کرنے والوں تک بڑے پیمانے پر پہنچنے کے لئے بہت ہی اہم ہے۔مائیکرو سائٹس کا نظریہملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال ڈیجیٹل کوششوں کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے کی گئی ہے۔
وزارت نے کہاکہ میزورم کے علاوہ، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ سمیت دیگر ریاستوں نے بھی اے بی ڈی ایم مائیکرو سائٹس کے نفاذ کے سلسلے میں اہم ترقی کی ہے۔اگلے کچھ ہفتہ میں ایسی اورمائیکروسائٹس چالو ہونے کی امید ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS