روس کے بریانسک میں تیل ڈیپو میں لگی شدید آگ

0

ماسکو: (یواین آئی/اسپوتنک) یوکرین کی سرحد سے تقریباً 290 میل دو واقع روسی شہر بریانسک کے ایک تیل ڈیپو میں شدید آگ لگ گئی ہے۔ مقامی ایمرجنسی افسروں نے پیر کو یہ رپورٹ دی۔روسی ہنگامی وزارت کی مقامی شاخ نے ایک بیان میں کہا،’’فائربریگیڈ اور بچاؤعملے کو جائے وقوع پر بھیجا گیا ہے۔۔۔انہوں نے وہاں پہنچ کر تصدیق کی کہ تیل ڈیپو کے علاقے میں آگ لگی ہے۔‘‘واضح رہے کہ اپریل کے ابتدا میں ،یوکرینی سرحد سے تقریباً 40 کلومیٹر دور واقع روسی شہر بیل گوروڈ میں ایک تیل ڈیپومیں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔بیل گوروڈ علاقے کے گورنر ویاچیسلاو نے دعوی کیا تھا کہ آگ دو یوکرینی فوجوں ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ کئے گئے فضائی حملوں کی وجہ سے لگی تھی،جو کم اونچائی والے علاقے میں گھسے تھے۔اس حادثے میں تیل ڈیپو کا کوئی بھی ملازم زخمی یا ہلاک نہیں ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS