امت شاہ کے دورہ بہارسے الرٹ رہیں : لالو

0

پٹنہ، (ایجنسیاں) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بہار کا دورہ کرنے والے ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل کے سپریمو لالو پرساد یادو نے پارٹی لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ ان کے دورے کو لے کر الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ مسلم اکثریتی علاقوں میں اپنی ریلی کرنے جا رہے ہیں، اس کے پیچھے ان کی کوئی نہ کوئی منشا ضرور ہوگی، اس لیے پارٹی کو ان کے منصوبوں کو لے کر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔پٹنہ میں منعقدہ آر جے ڈی کی ریاستی کونسل کی میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ ہم امت شاہ کس نیت سے کشن گنج، ارریہ اور پورنیہ جیسے اضلاع میں ریلیاں کرنے جا رہے ہیں، اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ لالو نے زور دے کر کہا کہ سب کو بی جے پی کی فرقہ وارانہ سوچ اور جھوٹ سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان علاقوں کا دورہ اس بات کا اشارہ ہے کہ بی جے پی مساجد میں بھگوا جھنڈے لہرا کر ماحول کو فرقہ وارانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔واضح رہے کہ شاہ 23 اور 24 ستمبر کو بہار کے شمال مشرق میں سیمانچل علاقے کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس میں پورنیہ، کٹیہار، ارریہ اور کشن گنج اضلاع شامل ہیں۔ لالوپرساد یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی جو ہر ایک کے بینک اکاو¿نٹ میں 15 لاکھ روپے اور ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے کی بات کرتی ہے، نفرت پھیلا کر انتخابی ماحول کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS