بھارت جوڑو یاتراسے سنگھ میں کھلبلی، بھاگوت پہنچے مدرسہ

0

نئی دہلی، (پی ٹی آئی) کانگریس نے جمعرات کو کہا کہ اس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا اثر ہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے امام اور مسلم کمیونٹی کے لوگوں تک پہنچ گئے۔اہم اپوزیشن پارٹی نے یہ بھی کہا کہ بھاگوت کو راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڈو یاترا‘ کا حصہ بنناچاہئے اور ہاتھ میں ترنگا لے کر پد یاترا کرنی چاہئے۔ کانگریس کے لیڈر پون کھیڑا نے ٹوئٹ کیاکہ ’بھارت جوڈو یاترا ‘کو صرف 15 دن ہوئے ہیں اور بی جے پی کے ترجمان ’گوڈسے مردہ باد بولنے لگے، وزیرمیڈیاسے پھیلنے والی نفرت سے فکرمند ہونے لگے اور موہن بھاگوت اماموں کے پاس پہنچ گئے۔ آگے آگے دیکھئے ہوتاہے کیا۔پارٹی کے ترجمان گورو ولبھ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’بھارت جوڑو یاترا ‘کو ابھی2ہفتے ہوئے ہیں اور اس کے نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ۔ بی جے پی کا ترجمان ٹی وی چینل پر ’گوڈسے مردآباد‘ کہہ رہاہے۔ بھاگوت جی آج دوسرے مذہب کے لوگوں کے گھر جا رہے ہیں۔ یہ بھارت جوڑو یاترا کا اثر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS