لاجپت نگر تھانہ انچارج کورونا متاثر

0

نئی دہلی:جنوب مشرقی دہلی ضلع کے لاجپت نگر تھانہ کے انچارج (ایس ایچ او)پنکج ملک جمعرات کو کورونا سے متاثر پائےگئے۔ایک سینئر افسر نے بتایا کہ لاجپت نگر کے ایس ایچ او آج کورونا متاثر پائےگئے۔ایس ایچ او کےعلاوہ پانچ  پولیس اہلکاروں کو قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے اور ایس ایچ او کے رابطے میں آئے دیگرلوگوں کے بارے میں پتہ لگایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ دہلی میں سو سے زیادہ پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں اڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر سے لے کر انسپیکٹر،سب انسپیکٹر،اسسٹنٹ سب انسپیکٹر،ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ان میں سے ایک کانسٹیبل امت کی موت بھی ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS