کویت نے خواتین کو فوج میں طبی اور امدادی کاموں میں خدمات انجام دینے کو منظوری

0
Image: India Ahead

کویت سٹی (یو این آئی) کویت حکومت نے منگل کو خواتین کو ملٹری سروسز میں خدمات انجام دینے کی منظوری دے دی۔ فوج نے یہ اطلاع دی ہے۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد زبیر العلی الصباح نے منگل کے روز کویتی خواتین کی قومی فوجی سروس میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنےسے متعلق وزارتی فیصلہ جاری کیا۔ اپنے ابتدائی مرحلے میں ، خواتین طبی اور فوجی امداد کے شعبے میں اپنا تعاون دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کویتی خواتین نے کئی شعبوں میں اپنی کامیابیوں کو ثابت کیا ہے اور اس کے پیش نظر خواتین کو مردوں کے ساتھ ملٹری کور میں خدمات انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے فوج میں سخت حالات میں کام کرنے کے لئے کویتی خواتین کی صلاحیت کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا۔
کویت میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو رہی ہے اور سال 2005 میں ووٹ ڈالنے اور انتخابی عمل میں حصہ لینے کا بل منظور کیا گیا تھا۔ چار سال بعد ، چار خواتین امیدواروں نے 50 میں سے چار پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ سال 2008 میں ، سعد ال عبداللہ اکیڈمی فار سیکورٹی سائنسز نے کویتی پولیس فورس میں شمولیت کے لیے خواتین کے واسطے اس شعبے میں دروازے کھول دیے تھے۔ اس کے علاوہ مئی میں سات نئی خواتین ججوں کو شامل کیے جانے کے بعد کویت میں خواتین ججوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS