کوشامبی:عاشق جوڑے نے ٹرین کے آگے کود کر دی جان

0

کوشامبی: (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے کوکھراج علاقے کے ندھیاوا گاوں کے سامنے آج دہلی ہاوڑہ ریلوے روٹ پر ایک عاشق جوڑے نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئےبھیج دیا ہے۔ پولیس نے یہاں کہا کہ کوکھراج علاقے کے شیوپور گاؤں باشندہ رنجیت اور ممتا پڑوسی تھے اور ایک ہی برادری سے ہیں۔ دونوں کا معاشقہ چل رہا تھا ۔ممتا اہل خانہ کو اس کی جانکاری ہوئی تو انہوں نے اس کے نکلنے پر بندش لگا دی تو دونوں گھر سے فرار ہونے کا فیصلہ کرلیا اور ٹرین کے سامنے ایک ساتھ دونوں نے کود کر خودکشی کرلی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS