تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے ساتھ امن معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی ۔
یہ اطلاع اسرائیلی نشریاتی ادارے ’چینل 13‘نے دی۔
اسرائیل کی پارلیمنٹ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن معاہدے پر جمعرات کو ووٹ دیا ، جس میں 80 ارکان نے حق میں ووٹ دیا ، جب کہ 13 ارکان پارلیمنٹ نے اس کی مخالفت کی۔
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ کی ثالثی کے بعد اگست میں ہونے والے امن معاہدے پر اتفاق کیا تھا،جس پر 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں دستخط کیے گئے تھے۔ اسی دن اسرائیل کے ساتھ بحرین نے بھی امن معاہدہ کیا تھا۔
اس امن معاہدے پر دستخط کے بعد اسرائیل،متحدہ عرب امارات اورامریکہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ مشترکہ طور پر توانائی کی حکمت عملی تیار کریں گے۔ اس کے علاوہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی تنظیموںنے متعدد دو طرفہ معاہدوں پربھی دستخط کئ گئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ 1948 میں اسرائیل کی آزادی کے اعلان کے بعد سے اسرائیل نے 1979 میں مصر اور 1994 میں اردن کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیاتھا، جبکہ رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ امن معاہدہ طے پایا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ میں یواے ای کے امن معاہدے کے حق میں 80 ارکان اور 13 ارکان مخالفت میں ووٹ دیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS