کھتری نے 10 ہزار میٹر ریس واک میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی

0
Image: Times of India

نئی دہلی:(یواین آئی) ہندوستان کے 17 سالہ نوجوان ایتھلیٹ امت کھتری نے نیروبی میں کھیلی جارہی ہے انڈر 20 چیمپئن شپ میں 10 ہزار میٹر (10کلومیٹر) ریس واک میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ ہندوستان نے پہلی بار اس چیمپئن شپ کے 1 ایڈیشن میں دو تمغے جیتے ہیں۔کینیا کی راجدھانی نیروبی میں کھیلی جارہی انڈر20 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں امت کھتری نے ہندوستنا کو چاندی کا تمغہ دلایا۔ یہ ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے اس سے قبل ہندستان نے 4X400 میٹر ریس میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔
امت کھتری نے یہ فاصلہ 42 منٹ اور 17.49 سیکنڈ میں پوری کی جبکہ اس مقابلے کا طلائی تمغہ کینیا کے ہیرسٹون وانیونی نے اپنے نام کیا۔ وانیونی نے 42.10.84 وقت میں یہ ریس جیتی۔ وہیں اسپین کے پال میکگرا نے 2.26.11 وقت میں دوری طے کرکے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جب ہندوستان نے واکنگ مقابلے میں دو تمغے جیتے ہیں۔ امت نے شروعات سے سبقت بنائی رکھی لیکن آخر کے دو راونڈ میں کینیا کے ایتھلیٹ نے انہیں پیچھے کردیا۔
ہندوستان کی ٹیم میں بھرت ایس، پریا موہن ، سمی اور کپل شامل تھے۔ ہندوستانی ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل میں 3.23.60 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پررہی۔ اس سے پہلے 2018 میں ہیما داس نے 400 میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS