حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منریگا میں گھپلہ ہوا: کانگریس

0
Image: Indian Express

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس نے کہاکہ قواعد کو نظرانداز کرنے کی مودی حکومت کی پالیسیو کی وجہ سے غریبوں کی مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم۔منریگا میں بھی گھپلہ ہوا ہے اور حکومت اس کی وصولی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے سنیچر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ گھپلہ حکومت کی منریگا میں ہر چھ مہینے میں آڈٹ کرنے کی پالیسی کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو قواعد اس کے لئے بنائے گئے تھے انہیں بحال کیا جانا چاہئے اور ہر چھ مہینہ میں منریگا کی آڈٹ کا نظام نافذ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہندستانی حکومت کو دیہی ترقیات وزارت کے سوشل آڈٹ کے مطابق منریگا میں 935کروڑ روپے کا گھپلہ ہوا ہے اور حکومت اس گھپلہ میں صرف 12.5کروڑ روپے کی وصولی میں میں کامیاب ہوسکی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اس میں سب سے زیادہ 245کروڑ روپے کاگھپلہ تملناڈو میں اس وقت ہوا جب وہاں بی جے پی کی معاون اے آئی اے ڈی ایم کے کی حکومت کی تھی۔ دوسرے نمبر پربہار ہے جبکہ تیسرے نمبر پر جھارکھنڈ ہے جہاں بی جے پی کے دور اقتدار میں یہ گھپلہ ہوا۔
انہوں نے منریگا میں چھ مہینہ میں آڈٹ والے اصول کو پھر سے نافذ کیا جانا چاہئے تاکہ دیہی غریبوں کے فائدہ والی اس اسکیم میں کوئی گھپلہ نہیں ہوسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS