لکھنو:یکم جون(یواین آئی)اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے دعوی کیا ہے کہ اگلے سال ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخاب میں بی جے پی 300سے زیادہ سیٹیں جیت کر ریاست میں دوبارہ اقتدار پر فائز ہوگی۔
مسٹر موریہ نے یہ دعوی پارٹی کے نیشنل سکریٹری بی ایل سنتوش سے منگل کو ملاقات کرنے کے بعد کیا۔ مسٹر سنتوش نے مسٹر موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما کے علاوہ یوگی کابینہ کے دیگر اراکین سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کر کے حکومت کے کام کاج کی جانکاری حاصل کی۔
مسٹر شرما کے ساتھ بند کمرے میں تقریبا آدھے گھنٹے چلی ملاقات کے بعد باہر نکل کر مسٹر موریہ نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ان کی پارٹی اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے اور ریاستی صدر کی قیادت میں 300سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔ وہیں ڈاکٹر دنیش شرما کے ساتھ مسٹر سنتوش کی ملاقات تقریبا دس منٹ کی رہی اور انہوں ے میڈیا نمائندوں کے سوال کا کوئی واضح جواب نہیں دیا