سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے تعلق سے کیرالہ حکومت نے اپنا موقف پہلے سے ہی صاف کر رکھا ہے۔ آج کیرالہ کابینہ نے ریاست میں آبادی کےقومی رجسٹر(این پی آر) کو بھی نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ کابینہ کی پیرکو یہاں ہوئی میٹنگ میں فیصلہ کیاگیا کہ ریاست میں این پی آر نافذ نہیں کیاجائےگا۔ حالانکہ ریاست،مردم شماری میں تعاون کرے گی اور اپنے فیصلے کو مرکزیرجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر اور ریاستی مردم شماری کے ڈائریکٹر کو مطلع کرے گی۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے لوگوں سے این پی آر کو نہ اور مردم شماری کو ہاں کہنے کی اپیل کرنے کےایک دن بعد کابینہ نے یہ فیصلہ کیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون اور این پی آر کی عمل درآمدگی کے خلاف مختلف سماجی گروپوں کی مخالفت کےڈر سے یہ فیصلہ کیا ہے۔
کیرالہ کا موقف سخت، سی اےاے اور این پی آر نافذ نہ کرنے کو دی منظوری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS