تروونت پورم : کیرالہ اسمبلی الیکشن کیلئے کانگریس نے اتوار کو 86امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔اس میں کے ایس یو کے ریاستی صدر کے ایم ابھیجیت کو کوزی گوڈ سے تو سابق وزیراعلیٰ اومن چانڈی کو پتھوپلی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ کیرالہ کانگریس کے صدر ملاپلی رام چندرن نے یہ اطلاع دی۔ رام چندرن نے کہاکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ اس الیکشن میں جیت حاصل کریں گے۔ کانگریس نے آج جو فہرست جاری کی ہے، اس میں ایک نسل کی تبدیلی نظرآتی ہے۔ راہل گاندھی ایسی فہرست چاہتے تھے، وہ فہرست میں نئے چہروں کو ترجیح دینا چاہتے تھے۔ وی ٹی بلرام کو تھری تھلا سے، شفیع پرمبل کو پلکڑ سے، انل اکارا کو وڈکن چیری سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ کیرالہ اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رمیش چنی تھلا کو ہری پد سے، پی وینوگوپال کو تریسر سے، وی ڈی ستیشن کو پیراؤر سے، کے بابو کو تھری پنی تھرا سے، پی ٹی تھامسن کو تھیرک کارا سے کانگریس امیدوار بنایاگیاہے۔ اسی طرح کے مرلی دھرن نمانگ سے، بندوکرشنا کلم سے، آر سلوراج نیتی ناکارہ سے، ڈاکٹر ایس اے لال کجھاکوٹم سے امیدوار بنائے گئے۔
کیرالہ الیکشن: 86 کانگریس امیدواروں کے ناموں کا اعلان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS