بنگلورو، (ایجنسیاں):کرناٹک میں ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی سے ایک خاتون اور اس کے 2 جڑواں نو زائیدہ بچوں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ تمکرو ضلع کا بتایا جا رہا ہے۔ معلومات کے مطابق خاتون کے پاس مبینہ طور پر آدھار یا میٹرنٹی کارڈ نہ ہونے کے سبب اسپتال انتظامیہ نے اسے داخل کرنے سے انکار کر دیاجس کی وجہ سے خاتون اور اس کے 2 نومولود بچوں کی زچگی کے دوران موت ہو گئی۔خاتون کے پڑوسیوں نے بتایا کہ متوفی خاتون کا نام کستوری تھا۔ وہ بھارتی نگر کے ایک مکان میں ایک دوسری لڑکی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ خاتون کا شوہر کہیں اور رہتا تھا۔ بتایا گیا کہ بدھ کی شام جب خاتون کو درد زہ ہوا تو پڑوسی اسے آٹورکشا میں تمکرو ضلع اسپتال لے گئے، تاہم اسپتال انتظامیہ نے آدھار اور میٹرنٹی کارڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے خاتون کو داخل کرنے سے انکار کر دیا اور اسے گھر واپس بھیج دیا۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ گھر واپس آنے کے بعد کستوری کی درد زہ میں شدت آگئی اور اس نے ایک بچے کو جنم دیا لیکن دوسرے بچے کو جنم دیتے وقت اس کی موت ہو گئی۔ خاتون کی موت کے کچھ دیر بعد اس کا پہلا بچہ بھی انتقال کر گیا۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ کستوری کی ایک 6 سال کی بیٹی بھی ہے۔ اس معاملے میں کرناٹک کے وزیر صحت کے سدھارک نے بتایا کہ غفلت برتنے پر 3 انچارج نرسوں اور ایک آن ڈیوٹی ڈاکٹر کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.