بنگلورو (ایجنسیاں) : کرناٹک میں حجاب کے تنازع پر کانگریس کی ممبراسمبلی کنیز فاطمہ نے کہا کہ وہ اسمبلی میں بھی حجاب پہنتی ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ انہیں ایسا کرنے سے روکے۔ فاطمہ نے کہاکہ ہم حجاب کا رنگ تبدیل کرنے کیلئے تیار ہیں، جو یونیفارم کے رنگ کاہو گا۔ لیکن ہم اسے پہننابند نہیں کرسکتے۔ میں اسمبلی میں بھی حجاب پہنتی ہوں، اگر وہ مجھے روک سکتے ہیں توروک کردکھائیں۔کنیز فاطمہ کرناٹک اسمبلی میں گلبرگہ (شمالی) حلقہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ طالبات کو ریاستی تعلیمی انتظامیہ ہراساں کر رہی ہے۔ فاطمہ نے کہاکہ انہیں (لڑکیوں کو) اسکولوں میں داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے جبکہ سالانہ امتحانات میں صرف2 ماہ رہ گئے ہیں۔ کانگریس کی ممبراسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میںریاست کے وزیر اعلی بسواراج بومائی کو ایک میمورنڈم پیش کیا جائے گا، جب کہ بعد میں اڈوپی میں احتجاج بھی کیا جائے گا۔ فاطمہ نے کہاکہ اب تک ہرکوئی اسے (حجاب) پہن رہا تھا، اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ وہ اچانک ہمیں کیوں روک رہے ہیں؟ برقعہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
میں اسمبلی میں حجاب پہنتی ہوں سرکارروک کردکھائے:کنیزفاطمہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS