بنگلورو (یو این آئی) کرناٹک کی حکومت نے ریاست کی 10,000 سے زیادہ مساجد کو اذان کے لیے لائوڈ اسپیکر کے استعمال کے لائسنس جاری کیے ہیں۔سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ لائوڈ اسپیکر کنٹرول رولز کے تحت مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر لا¶ڈ اسپیکر کے استعمال کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ داخلہ نے یہ لائسنس جاری کیے ہیں۔ مساجد سمیت تمام مذہبی مقامات کو کل 17,850 لائسنس دیے گئے ہیں۔ لائسنس کی مدت دو سال ہوگی اور اس کے لیے 450 روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔واضح ر ہے کہ کچھ ہندو کارکنوں نے ریاستی حکومت سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان مساجد میں لا¶ڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کئی مندروں میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کا اہتمام کرکے اذان کی مخالفت کی تھی۔
کرناٹک میں 10ہزار مساجد کو لائوڈ اسپیکر استعمال کرنے کا لائسنس جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS