شیلانگ (پی ٹی آئی) : مرکزی حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس کے دوران 1500 سے زیادہ پرانے اور فرسودہ قوانین کو منسوخ کرے گی۔ مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے ہفتہ کو ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر قانون نے کہا کہ وہ اور وزیر اعظم نریندر مودی لوگوں کی زندگی میں حکومتی مداخلت کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ رجیجو روزگار میلے کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ قوانین عام لوگوں کی معمول کی زندگی میں رکاوٹ ہیں اور موجودہ دور میں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ یہ قانون کی کتابوں میں درج ہونے کے بھی لائق نہیں ہیں۔رجیجو نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ عام لوگوں کی زندگی میں حکومتی مداخلت کم ہو۔ مرکزی وزیر قانون نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تمام فرسودہ قدیم قوانین کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ غیر ضروری قوانین عام آدمی کے لیے بوجھ ہیں۔ ہم نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں 1500 سے زیادہ قوانین کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں کئی منسوخ ایکٹ پیش کرنے کےلئے تیار ہوں۔
ختم ہوں گے 1500 سے زیادہ پرانے قوانین :کرن رجیجو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS