کرناٹک: بنگلورو میں کنٹینمنٹ زونس 458 ہوئے، شہر میں ہو سکتا ہے مکمل لاک ڈاون نافذ

0

بنگلورو میں جاری کووڈ 19 وبائی امراض کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، وزیر صحت بی سریراملو نے جلد ہی شہر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ڈاؤن نافذ کرنے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ بنگلورو میں ایکٹو کنٹینمنٹ زون میں اضافہ ہو کر یہ 458 ہو گئے ہیں

پچھلے دنوں شہر میں معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو شاید بنگلور میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ 
انہوں نے منگل کے روز شہر میں کے سی جنرل اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ تاہم ، حتمی فیصلہ سی ایم بی ایس یدیورپا اور کووڈ-19 ٹاسک فورس کے ماہرین سے بات چیت کے بعد ہی لیا جائے گا۔ دریں اثنا ، منگل کو تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 107 نئے معاملے درج کئے گئے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 150 کے پار ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS