سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کرن جوہر کے پروڈکشن سے ڈیبیو کریں گی

    0
    image:gulftoday

    ممبئی: (یو این آئی) معروف اداکار سنجے کپور کی صاحبزادی شنایا کپور بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔
    سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ وہ کرن جوہر اور ششانک کھیتان کے پروڈکشن میں بننے والی فلم سے آغاز کریں گی۔ یہ عشق و محبت پرمبنی فلم ہوگی۔ اس میں شنایا کے ساتھ لکشیہ للوانی اورگرفتح پیرزادہ نظر آئیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ شنایا کپور،لکشیہ للوانی اورگرفتح پیرزادہ پچھلے چھ ماہ سے اداکاری کی ورکشاپس میں حصہ لے رہے ہیں۔
    ایسا خیال تھا کہ شنایا ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۔ 3‘سے ڈیبیو کر سکتی ہیں لیکن اب یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ کرن جوہر اور ششانک کھیتان کے پروڈکشن والے پروجیکٹ سے قدم رکھیں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ جولائی سے شروع ہونے والی تھی۔ پروڈیوسروں لاک ڈاؤن مکمل طور پر کھلنے کے منتظر ہیں۔ فلم کی کہانی کے ایک بڑے حصے کی شوٹنگ بیرون ملک میں ہو گی لہذا کووڈ 19 کا ماحول کنٹرول ہونے کا انتظار ہے۔
    اس فلم کو 2022 میں سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS