منئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق اسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیا کمار نے اپنے ذاتی ٹویٹ اکائونٹ پر بدھ کو راجیہ سبھا میں پاس
ہوئے شہریت ترمیمی بل پر حکومت پر زبردست حملہ بولا ۔
کنہیا نے اس بار لوگوں کو سمجھانے کے لئے ایک کہانی کا سہارا لیا ۔ کنہیا نے ایک بھوک سے پریشان بچے کی کہانی کو شہریت بل سے
جوڑتے ہوئے مودی حکومت پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’ایک بچہ اپنی بھوک بھول کر الماری سے نیچے اترنے کے لئے رونا
شروع کردیا۔ آپ اس کھیل کو سمجھیں آپ کے بچوں کو تعلیم روزگار چاہئے۔ یہ لوگ آپ سب کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے جال میں الجھا دینا
چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS