جے پی نڈا ہوں گے بی جے پی کے نئے قومی صدر

0

جے پی نڈا بی جے پی کے اگلے قومی صدر ہوں گے۔ تاہم ، بی جے پی نے تنظیمی انتخابات کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لئے انتخابی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ لیکن کوئی اور امیدوار نا ہونے کی وجہ سے نڈا کو بلامقابلہ قومی صدر منتخب کیا جائے گا۔جے پی نڈا کی حمایت میں ، 21 ریاستوں کے ریاستی صدر کاغذات نامزدگی انتخابی افسر رادھا موہن سنگھ کے سامنے  پیش کریں گے۔جن ریاستوں کے صدر ندڈا کی حمایت میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ان میں دہلی ، مدھیا پردیش ، اتراکھنڈ ، بہار ، مغربی بنگال ، راجستھان ، مہاراشٹر ، ہماچل جیسی ریاستیں شامل ہیں۔ نڈا کے انتخاب کے ساتھ ہی امت شاہ کا صدر کے طور پر ساڑھے پانچ سال کا دور اقتدار ختم ہوگا۔
خیال رہے کہ بی جے پی صدر کے عہدے کے لئے نامزدگی داخل کرنے کا وقت صبح 10 بجے سے  دوپہر12:30 بجے تک ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال12:30 تا 1:30کے درمیان کی جائے گی۔ کسی بھی امیدوار کی واپسی کا وقت 1:30 سے 2:30 بجے کے درمیان کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS