نربھیا:شاذیہ علمی نے کہا کہ جے سنگھ کو کتنے روپئے دے گئے

0

نئی دہلی :بی جے پی نے نربھیا معاملہ کے  گنہگاروں کی سزا معاف کرنے  کی سینئر وکیل اندراجے سنگھ کی اپیل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا ہر شہری مجرموں کوسزا دیے جانے کے حق میں ہے ۔ پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری سروج پانڈے اور بی جےپی کی دہلی شاخ کے سربراہ منوج تیواری نےیہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ محترمہ جے سنگھ نے نربھیاکی ماں سے اس معاملہ کے مجرموں کی سزا معاف کرنے کی اپیل کی ہے ،جس کی وہ مذمت کرتی ہیں ۔انھوں نے کہاکہ نربھیا معاملہ انتہائی حساس اور جذباتی ہے اور نربھیا کاخاندان مجرموں کوسزا دینے کے حق میں ہے ۔انھوں نےمحترمہ جے سنگھ پر عام آدمی پارٹی سے  قریب ہونے کاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ انھیں سزا معاف کرنے کی اپیل سے پہلے ہزاروں بار سوچنا چاہئے تھا۔لوگ اس معاملہ میں انصاف کی امیدکرتے ہیں ۔ بی جے پی لیڈروں نے الزام لگایاکہ نربھیا معاملہ کے گنہگاروں کوجولائی 2017میں سزا ہوئی تھی ،لیکن دوسال تک اسکی اطلاع انھیں نہیں دی گئی ۔انھوں نے  سوال کیاکہ آخر دہلی حکومت کا منشاکیاتھا ۔پریس کانفرنس میں موجود بی جے پی کی دہلی شاخ کی نائب صدر شاذیہ علمی نے الزام لگایا کہ محترمہ جےسنگھ کو دہلی حکومت کی طر ف سے مقدموں کی پیروی کے لیے کتنے روپئے دیے گئے ہیں،اس کا انکشاف کیاجاناچاہئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS