اردن کا 5 اگست سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

    0

    عمان: اردن ہوائی اڈے سے 5 اگست سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی۔اردن سول ایوی ایشن ریگولیٹری کمیشن کے چیف کمشنرہشام  مسطو نے کہا’’اردن جانے اور آنے والے مسافروں کے لئے کوئی پابندی نہیں ہوگی۔‘‘انہیں ضروری ٹسٹ سے گزرناہوگا۔‘‘
    انہوں نے بتایا کہ 5 اگست سے اردن سے بائیس ممالک کے لئے فلائٹ سروس کو بحال کیا جائے گا اورہردو ہفتوں میں اس سلسلے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔مسطو کے مطابق اردن آنے والے مسافروں کو یہاں پہنچنے پرانھیں ٹسٹ سے گزرنا پڑے گا،جب کہ یہاں سے جانے والے مسافروں کو طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ہی جانچا جائے گا۔
    اردن کے وزیرصحت سعد جابر نے بتایا کہ اتوار کے روز ملک میں کورونا کے 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،جس سے یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 1168 ہوگئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS