مشترکہ خاندانی نظام تحفظ فراہم کرتا ہے: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو

0

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان کا مشترکہ خاندانی نظام  فرد کو نہ صرف  معاشرتی تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ ثقافتی ورثے کونسل درنسل منتقل کرتا ہے۔
پیر کے روزرکشا بندھن کے موقع پرنائیڈو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھے گئے مضمون میں کہا کہ ہندوستانی معاشرتی فلسفے میں ایک خاصیت رہی ہے کہ کنبہ اور خاندانی اقدار اور روایت کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے ، ان کے تئیں ایک خاص  کشش ہوتی  ہے۔ ہندوستان کے مشترکہ خاندانی نظام میں نہ صرف یہ کہ ہرنسل کو یہ اقداراورروایتی علم دوسری نسل کو وراثت میں دیتی رہی ہے،بلکہ یہ نظام کنبہ کے افراد کو معاشرتی تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔
مشترکہ خاندان کی اس روایت کو باہمی پیار،احترام،فرض شناسی اورقربانی  سے آبیاری کی جاتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا’’آج رکشا بندھن ہے۔ بھائیوں اور بہنوں کے پیار کے دھاگے کا جشن۔ یہ تہوار بھائی بہن کے پیار کو نئی امنگ،نئی زندگی دیتا ہے‘‘۔انہوں نے
کہا کہ صدیوں سے یہ اقداراورروایات ہمارے معاشرتی رسومات،پرو تہواروں،لوک روایات،ہمارے مذہبی گرنتھوں میں محفوظ رہے ہیں۔
نائب صدر نے کہا کہ ہمارے گرنتھ رامائن میں شری رام والد کے حکم کی تعمیل کرنے کے لئے وہ بخوشی تخت سے دستبردارہوجاتے ہیں اورجلاوطنی قبول کرتے
ہیں،اور بھرت رام کے پادوکا(کھڑاؤں) کو تخت پررکھ راج پاٹ چلاتے ہیں۔رامائن کا ایک اوراہم واقعہ ہے جس میں ستی انوسویا سیتا کو کنبہ اور سب سے بڑے رشتہ داروں کے ساتھ فرائض کے بارے میں درس دیتی ہیں۔
نائیڈو نے کہا کہ یہ تہوارخوشی،جوش و خروش کے مواقع ہیں جب کنبے میں ہرایک ساتھ آتا ہے۔یہ تہوارباہمی پیاراوراحترام کے رشتے کو مستحکم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ’’اپنے سگے اوررشتہ داروں سے اپنی خوشیاں بانٹنے سے زیادہ اور کیا خوشی ہوگی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ایسے کئی تہوارہیں جو ہمیں گہرے انسانی اور خاندانی تعلقات کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔  کروا چوتھ، شوہر اور بیوی کے مابین محبت اور احترام کا تہوار ہے جس میں لمبی
عمر کیلئے دعا کی جاتی ہے،’اہوئی اشٹمی‘کے دن مائیں اپنی اولاد کی خوشحالی کیلئے دعائیں کرتی ہیں،گرو پورنیماپرہمیں علم کی روشنی بخشنے والے  اپنے استاد کویاد کرتے ہیں۔
نائب صدر نے کہا کہ نام ہی سے ظاہرہے کہ رکشابندھن بہن اوربھائی کے مابین تحفظ اوراعتماد کے اٹوٹ بندھن کا اتسو ہے۔اس موقع پربہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پرتحفظ کادھاگہ باندھتی ہیں،تاکہ وہ ہربلاسے محفوظ رہیں اوربدلےمیں بھائی بہنوں کوزندگی کی ہرآفت سے بچانےکا عہد کرتےہیں۔ہرکوئی اس تہوارکو پسند کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS