بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کہا کہ وہ او ٹی ٹی کا نہیں بڑی اسکرین کے ہیرو ہیں

0
free press journal

نئی دہلی (ایجنسی) : بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ وہ بڑی اسکرین کے ہیرو ہیں،’او ٹی ٹی‘پلیٹ فارمز پر آنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ بالی ووڈ کے 49 سالہ اداکار جو دوسروں کو خوش کرنے والے جوابات دینے پر یقین نہیں رکھتے۔ ایک انٹرویو میں جب اٴْن سے پوچھا گیا کہ ’کیا وہ اپنے ہم عصر اداکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنی فلم ریلیز کریں گے‘اس پر انہوں نے کہاکہ یہ بات میرے دماغ میں یقین کی حد تک موجود ہے کہ میں بڑی اسکرین کا ہیرو ہوں اور بڑی اسکرین پر ہی آئوں گا۔ جان ابراہم نے کہا کہ اس وقت میرے لیے او ٹی ٹی کی طرف آنے کا تصور بھی مشکل ہے، اگلے 3 برس کے لیے میری فلمیں بڑی سکرین کے لیے بن رہی ہیں۔ بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میرے پاس اس وقت بڑے پردے کے سوا کوئی اور فلم کرنے کے لیے نہیں ہے، چند سال تو ایسا نہیں ہوگا کہ میرا کام او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہو، لیکن میں مستقبل کے لیے نہ نہیں کہہ رہا۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ تھیٹر میں فلم دیکھنے جیسا تجربہ کہیں اور نہیں ملتا، جس کی مثال دیتے ہوئے جان ابراہم نے کہا کہ آپ سوریا ونشی بڑے پردے پر بہت سارے فلم بین کے درمیان دیکھیں اور پھر گھر لوٹ کر وہی فلم ٹیبلٹ پر دیکھیں تو آپ کو فرق خود سمجھ آجائے گا۔جان براہم نے یہ بھی کہا کہ مجھے غلط مت سمجھیں، ہمارے یہاں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے فلم بنتی ہیں، ان پلیٹ فارمز کا میں احترام کرتا ہوں، لیکن کچھ فلمیں او ٹی ٹی کے لیے نہیں ہوتیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ 2022 تک وہ مصروف ہیں، اٴْن کی فلم پٹھان شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ آرہی ہے، جس کی شوٹنگ ختم ہوچکی ہے تاہم وہ کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS