جے این یو: داخلہ امتحان کی تیاریاں تیز

0

نئی دہلی(ایجنسیاں) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے تعلیمی سیشن22 -2021 میں داخلے کے لئے اپنی تیاریوں کو تیز کردیا ہے۔ اس کے ساتھ جے این یو نے واضح کیا ہے کہ اس بار بھی نیشنل ایگزام ایجنسی (این ٹی اے) جے این یو داخلے کا امتحان منعقد کرے گی، تو وہیں داخلہ امتحانات کے لیے مختلف اسکولوں، مراکزکے ڈین ، اساتذہ سوال نامہ کا سیٹ تیار کرنے میں این ٹی اے کی مدد کریں گے۔ جے این یو داخلہ امتحان کے لئے داخلہ کمیٹی کے سربراہ پروفیسر جے کے ترپاٹھی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جے این یوکا 2019 سے این ٹی اے داخلہ امتحان منعقد کرا رہا ہے۔ اس بار این ٹی اے ہی داخلہ امتحان منعقد کرے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS