جے این یو رجسٹریشن کی تاریخ میں 13 مئی تک توسیع

0

جے این یو انتظامیہ کی جانب سے رجسٹریشن کی تاریخ دوبارہ بڑھائی گئی
نئی دہلی (ایس این بی) : جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے رجسٹریشن کی تاریخ 13 مئی تک بڑھا دی ہے۔ یہ دوسری بار ہے کہ 27 اپریل سے شروع ہونے والے داخلہ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔اسسٹنٹ رجسٹرار منوج کمار منوج نے منگل کو جاری کردہ نوٹس میں کہا کہ یہ سب کے علم میں لایا جاتا ہے کہ تعلیمی سیشن 2021-22 کے مانسون سیشن 2021 میں داخلہ لینے والے طلبا کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 مئی ہے، جسے13 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ 2021 کے مانسون سیشن کے لیے داخلہ لینے والے طلبا کے لیے رجسٹریشن کا عمل 27 اپریل کو شروع ہوا تھا اور یکم مئی کو ختم ہونا تھا۔ ابتدائی طور پر اسے 9 مئی تک بڑھا دیا گیا تھا۔ طلبا کو یونیورسٹی کے اسائنمنٹ سسٹم کے مطابق ہر سیمسٹر کے آغاز میں کورس کے لیے رجسٹر کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی طالب علم کو رجسٹریشن کے بغیر کورس میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS