صدر بازار کا تاجر طبقہ ایم سی ڈی کے خلاف سڑکوں پر اترا

0

پٹری ہٹانے میں ناکامی کے بعد پارکنگ مافیا کو بڑھاوا دینے کا ایم سی ڈی پر الزام
نئی دہلی (ایس این بی) : صدر بازار تاجر ایسوسی ایشن کے چیئرمین پرمجیت سنگھ پما، نائب چیئرمین پون کھنڈیلوال، صدر راکیش یادو، سریندر مہندرو، جنرل سکریٹری ستپال سنگھ منگا اور کمل کمار کی قیادت میں صدر بازار تھانہ سے لے کر 12 ٹوٹی کی دونوں طرف سڑکوں پرپارکنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ایم سی ڈی ہائے ہائے، ایم سی ڈی اپنی تاناشاہی بند کرے، پارکنگ کے نام پر تاجروں سے پیسہ وصول کرنا بند کرے، روڈ پر پارکنگ نہیں چلے گی نہیں چلے گی جیسے نعرے لگائے گئے اور پورا 12ٹوٹی چوک کو جام کردیاگیا۔ اس موقع پر پرم جیت سنگھ پما اور راکیش یادو نے کہا کہ ایم سی ڈی کے افسران صدر بازار کی تجارت ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر مین روڈ پر پارکنگ بن جاتی ہے تو اس میںتاجروں کو مال آنے جانے میں کافی پریشانی ہوگی اور آئے دن اس کو لے کر جھگڑا ہوتا رہے گا۔ انہوںنے ایم سی ڈی کے خلاف بولتے ہوئے کہا کہ ایم سی ڈی ہر جگہ وصولی کرنے میں لگی ہوئی ہے مگر تاجروں کو کسی طرح کی کوئی سہولت دینے میں ناکام ثابت ہورہی ہے جبکہ ایم سی ڈی کے ذریعہ الاٹ کی گئی پارکنگ کی حالت خستہ ہے۔
پرمجیت سنگھ پما اور راکیش یادو نے کہا کہ ایم سی ڈی پٹری ہٹانے میں تو ناکام ثابت ہورہی ہے، اس نے وصولی کرکے پٹری بازار بنائے ہوئے مارکیٹ کو دوسری طرف اب پارکنگ مافیا کی ساز باز سے صدر تھانہ روڈ سے لے کر 12ٹوٹی چوک تک پارکنگ کے لیے دے دی ہے جو کبھی بھی تاجر طبقہ برداشت نہیں کرے گا۔ انہوںنے انتباہ دیا کہ اگر 13مئی تک اس پارکنگ پر ایم سی ڈی نے روک نہیں لگائی تو صدر تھانہ روڈ کے تاجر دوپہر 2بجے تک اپنی دکانیں بند کرکے مخالفت درج کرائیںگے اور اپنی مانگیں پوری نہ ہونے سے مظاہرہ کرتے رہیںگے کیونکہ اس پارکنگ سے مارکیٹ کا بڑا نقصان ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS