پل ڈوڈہ کے نزدیک نجی گاڑی دریائے چناب میں جاگری، خاتون از جان، بہن زخمی

0

جموں:(یو این آئی) جموں وکشمیر کے کشتواڑ بٹوٹ شاہراہ پر ایک نجی گاڑی دریائے چناب میں جاگری جس وجہ سے ایک خاتون کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اُس کی بہن شدید طورپر زخمی ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ پل ڈوڈہ کے نزدیک ایک نجی گاڑی موڑ کاٹنے کے دوران دریائے چناب میں جاگری۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم گاڑی لگ بھگ چار سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس وجہ سے ریسکیو ٹیم کو بھی کافی وقت لگا۔
اُن کے مطابق کہ دریائے چناب میں دو بہنوں کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسری کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS