کپوارہ میں تصادم، 5 جنگجو ،ایک فوجی اہلکار ہلاک

    0

    سری نگر:شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران پانچ جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم جاری آپریشن میں فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: 'کپوارہ کے رنگ ڈوری بیہک میں جاری آپریشن میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ آپریشنوں میں 9 دہشت گرد ہلاک کئے گئے ہیں۔ کپوارہ آپریشن میں ہمارا ایک جوان شہید اور دیگر دو شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے'۔
    فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنگجوئوں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز کیرن سیکٹر میں سرحد کے اس پار داخل ہونے میں کامیابی حاصل کی تاہم فوج نے ان کی
    نقل وحرکت دیکھنے کے بعد وسیع تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا: 'گذشتہ رات طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ ہمارے بھی تین جوان زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا'۔قبل ازیں سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز ضلع کولگام کے کھور بٹہ پورہ منزگام میں ایک تصادم میں حزب المجاہدین سے وابستہ 4 مقامی جنگجوئوں کو ہلاک کیا۔ جموں وکشمیر پولیس کا دعویٰ کیا ہے کہ جنگجوئوں کا یہ گروپ جنوبی کشمیر میں ہونے والی حالیہ شہری ہلاکتوں میں ملوث تھا۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS