نئی دہلی: (یو این آئی) اترپردیش حکومت نے مرکزی حکومت کو جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر’ویرانگنا لکشمی بائی ریلوے اسٹیشن‘کرنے کی تجویز بھیجی ہے۔
ریاستی وزیر داخلہ نتیہ نند رائے نے یہاں لوک سبھا میں جھانسی للت پور سے منتخب بھارتیہ جنتاپارتی کے رکن انوراگ شرما کے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
انوراگ شرما نے سوال کیا تھا کہ حکومت کو جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام بدلنے کی کوئی تجویز ملی ہے،اس پر نتیہ نند رائے نے تحریر جواب میں کہا کہ اترپردیش حکومت نے جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ویرانگنا لکشمی بائی ریلوے اسٹیشن کرنے کی تجویز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کے مطابق متعلقہ ایجنسیوں سے ان کے تبصرے مدعو کئے گئے ہیں جن کے موصول ہونے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔
اترپردیش اور مدھیہ پردیش کی سرحد پر آباد جھانسی، ہندوستان میں پونے کے پیشواؤں کی ایک اہم ریاست اور 1857 کی پہلی جنگ آزادی کا بڑا مرکز رہا ہے۔ رانی لکشمی بائی نے انگریز فوج کو ناکو چنے چبوا دیئے تھے۔ وہ انگریز فوج سے لڑتے ہوئے گوالیار میں 18 جون 1858 کو شہید ہوئی تھیں۔ یہ تاریخی شہر عظیم انقلابی چندر شیکھر آزاد کی سرزمین رہا ہے۔ بندیل کھنڈ کا یہ شہر ایک بڑی فوجی چھاؤنی ہے اور ریلوے کا بہت اہم مرکز ہے۔
جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام ’ویرانگنا لکشمی بائی ریلوے اسٹیشن‘کرنے کی تجویز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS