انورانی خواتین بھالا پھینک کے فائنل میں نہیں پہنچ سکی

0
indtodaynews.in

ٹوکیو: (یو این آئی) ہندستان کی خاتون بھالا پھینک ایتھلیٹ انو رانی منگل کو مایوس کن کارکردگی کرتے ہوئے فائنل راونڈ میں نہیں پہنچ سکی اور گروپ اے کوالیفکیشن راونڈ میں 15تھروورس کے درمیان 14ویں نمبر پر رہی۔
2014ایشیائی کھیلوں کی کانسہ کے تمغہ کی فاتح انونے 50.35میٹر، 53.19میٹر اور 54,04میٹر تھرو پھینکے اور وہ اپنے گروپ میں 15تھروورس کے درمیان 14ویں نمبر پررہی۔ پولینڈ کی ماریا آندرے جسک نے اپنے پہلی کوشش میں 65,25میٹر تک بھالا پھینکا جو انہیں 63میٹر کے کوالفکیشن مارک سے آگے پہنچانے اور کوالیفائی کرانے کے لئے کافی تھا۔
رانی کوالفکیشن مارک سے کافی دور رہی۔ رانی کی کوشش ان کے 63.24میٹر کی بہترین کارکردگی سے کافی دور تھی جو انہوں نے اس سال مارچ میں پٹیالہ میں ہوئے فاونڈیشن کپ میں حاصل کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS