ورلڈ میکابیا گیمز میں ہندوستان جیوش کرکٹ ٹیم کو میدان میں اتارے گا

0

ممبئی (یو این آئی) ہندوستان کی جیوش (یہودی) کرکٹ ٹیم اسرائیل میں سب سے بڑے بین الاقوامی یہودی کھیلوں کے عالمی مکابیا گیمز میں حصہ لے گی۔ وسطی مغربی ہندوستان میں اسرائیل کے قونصل جنرل کوبی شوشانی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔مسٹر شوشانی نے ٹویٹ کیاکہ “ہاں، ہم کر سکتے ہیں! جیوش کرکٹ ٹیم سب سے بڑے بین الاقوامی یہودی کھیلوں کے مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے اسرائیل جائے گی۔ یہودی برادری کے سربراہان، آپ کے تعاون کا شکریہ۔ ہندوستان میں سونا لے کر لوٹیں!مکابی گیمز جسے “جیوش اولمپکس” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، ایک بڑا بین الاقوامی کھیلوں کا ایونٹ ہے جس کا اہتمام میکابی ورلڈ یونین ہر چار سال کے عرصے میں کرتی ہے ۔ پوری دنیا سے یہودی کھلاڑی مکابیا کے اوپن، ماسٹرز، جونیئرز اور معذوری کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔یہ گیمز گزشتہ سال ہی ہونے والی تھی لیکن کورونا وبا کے سبب اب یہ 12سے 26جولائی تک ہونے جارہا ہے۔ سال 2017میں اس ایونٹ میں تقریبا دس ہزار ایتھلیٹس نے شرکت کی تھی۔
ہندوستان کی یہودی برادری 1953 سے ان کھیلوں میں حصہ لے رہی ہے ۔ ہندوستان نے 1957 میں باکسنگ اور ٹیبل ٹینس (سونے ) میں اپنا پہلا تمغہ جیتا تھا۔ ہندوستان کی یہودی کرکٹ ٹیم نے یہاں 2019 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS