نئی دہلی (ایجنسیاں) : نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے پیر کو انجینئرنگ داخلہ امتحان جے ای ای-مین کے نتائج کا اعلان کیا جس میں 14 امیدواروں نے 100 فیصدپرسنٹائل نمبر حاصل کیا ہے۔ این ٹی اے کے مطابق، جے ای ای -مین 2022 کے پہلے ایڈیشن میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والوں میں 4 تلنگانہ اور 3 آندھرا پردیش کے شامل ہیں۔ تلنگانہ کے سب سے زیادہ نمبرلانے والوں میں جستی یشوناتھ وی وی ایس، روپیش بیانی، انیکیت چٹوپادھیائے اور دھیرج کروکندا شامل ہیں،جبکہ آندھرا پردیش کے کویایانا سوہاس، پی روی کشور اور پولی شیٹی کارتیکیہ نے سب سے زیادہ نمبرحاصل کیا۔ جے ای ای مین میں 100 نمبر حاصل کرنے والے دیگر طلبامیں سارتھک ماہیشوری (ہریانہ)، کشاگرا سریواستو (جھارکھنڈ)، مرنال گرگ (پنجاب)، اسنیہا پاریک (آسام)، نویہ (راجستھان)، بویا ہرسین ساتوک (کرناٹک) اور سومترا گرگ (اتر پردیش) شامل ہیں۔این ٹی اے کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ 8.7 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے امتحان کیلئے رجسٹریشن کروایاتھا، جبکہ 7.69 لاکھ امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امتحان 407 شہروں کے 588 امتحانی مراکز پر لیا گیا، جن میں بیرون ملک 17 مراکز بھی شامل ہیں۔ عہدیدار کے مطابق ملک سے باہر جن شہروں میں امتحانات ہوئے ان میں منامہ، دوحہ، دبئی، کھٹمنڈو، مسقط، ریاض، شارجہ، کویت سٹی، کوالالمپور، لاؤس/ابوجا، جکارتہ، کولمبو، ویانا، ماسکو، پورٹ لوئی اور بنکاک شامل ہیں۔جے ای ای مین کا دوسرا سیشن 21 سے 30 جولائی تک مقررکیا گیا ہے۔
جے ای ای -مین کے نتائج کا اعلان، 14 امیدواروں کا صد فیصد پرسنٹائل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS