تریپورہ میں ماسک لازمی، کووڈ پابندیاں دوبارہ لگائی گئیں

0
bbc

اگرتلہ، (یو این آئی) تریپورہ حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ-19) کی چوتھی لہر کے خدشے کے پیش نظر اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ منگل سے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے ۔تریپورہ ٹاسک فورس نے پیر کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں ریاست میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات پر تشویش کا اظہار کیا اور تعلیمی اداروں، بازاروں اور سرکاری دفاتر سمیت عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا۔ریاستی نگرانی افسر ڈاکٹر دیپ کمار دیب برما نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ابتدائی طور پر دفاتر اور بازاروں میں بڑے پیمانے پر جانچ کی جائے گی اور ایک ہفتے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔مسڑ دیب ورما نے ریاست کے لوگوں سے کووڈ کے قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔ پچھلے ایک ہفتے میں، 131 افراد کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں اور مغربی تریپورہ ضلع میں کل 82 معاملے سامنے آئے ہیں۔مسٹر دیب برما کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 309 لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 22 لوگ متاثر پائے گئے ۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کی شرح 7.12 فیصد ہے ۔ جی بی پی اسپتال میں آٹھ کووڈ سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ ہسپتال تقریباً 221 بستروں کا ہسپتال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ستمبر 2021 میں ریاست میں کووڈ کیسز میں کمی کے بعد اب دوبارہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔ اگرتلہ میونسپل کارپوریشن کا علاقہ توسیع کا مرکز بن گیا ہے ۔دریں اثنا، تریپورہ حکومت نے بھی مرکزی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کی اہل آبادی کے لیے بوسٹر خوراک میں رعایت حاصل کی جائے ۔ فی الحال، 60 سال کی عمر کے گروپ کو چھوڑ کر، ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں ویکسین کی بوسٹر خوراکیں دستیاب نہیں ہیں اور ریاست میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو بوسٹر خوراکیں حاصل کرنا باقی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS