تمام سرکاری بینکوں کو پرائیویٹ کردیناچاہئے :رپورٹ

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : حکومت ملک میں نجکاری کی طرف قدم بڑھ رہی ہے۔ اس سلسلے میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کی نجکاری کا راستہ ہموارہو گیا ہے۔ حکومت جلد ہی بینکوں کے ناموں کا اعلان کر سکتی ہے۔ فی الحال ملک میں پبلک سیکٹر کے 12 بینک ہیں۔
دریں اثنا، نیتی آیوگ کے سابق چیئرمین اروند پنگڑھیا اور این سی اے ای آر کی ڈائریکٹر جنرل اور وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکن پونم گپتا نے پالیسی پیپر لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو چھوڑ کر باقی تمام بینکوں کی نجکاری کردینا چاہیے۔ اپنے پالیسی پیپر میں، انہوں نے لکھا ہے کہ پبلک سیکٹر کے بینکوں کی نجکاری کردینا چاہیے۔ ایس بی آئی کو صرف اس کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے نجکاری سے دور رکھا جانا چاہیے۔ دونوں ماہرین اقتصادیات کے مطابق، نجکاری کی جو رپورٹ ہم نے اصولی طور پر تیار کی ہے، وہ ایس بی آئی سمیت تمام پبلک سیکٹر بینکوں پر لاگو ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس بی آئی کو بھی نجکاری کی فہرست میں شامل کردیناچاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ بینکوں کا آپریشن پبلک سیکٹر کے بینکوں کے مقابلے کافی بہتر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS