جے ای ای مین امتحان:مارچ سیشن کیلئے ایڈمٹ کارڈ جاری

0
Image:TimesNow

نئی دہلی (ایجنسیاں):جے ای ای مین امتحان کے مارچ سیشن کیلئے ایڈمٹ کارڈ جاری ہوگیاہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے جے ای ای مین 2021امتحان کے مارچ سیشن کیلئے ایڈمٹ کارڈ سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردیاہے، جو امیدوار جے ای ای مین مارچ سیشن کا امتحان دینے جارہے ہیں، وہ سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ این ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ jeemain.nta.nic.in ہے۔جے ای ای مین مارچ ایڈمٹ کارڈ 2021 میں امتحان سے متعلق رہنما ہدایت درج کی گئی ہیں۔ اس امتحان کی تاریخ، اوقات اور طلبا کیلئے رہنما ہدایت درج ہیں۔ واضح رہے کہ جے ای ای مین مارچ سیشن کا امتحان 15سے 18مارچ کے درمیان ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS