امریکی وزیر مالیات کے لئے جینٹ یلن کے نام کو سینٹ کی منظوری

    0

    امریکی کانگریس کے ایوان بالا سینٹ نے فیڈرل ریزرو بینک کی سابق سربراہ جینٹ یلن کو ملک کی خزانہ کی وزیر مقرر کئے جانے کی تجویز کو منظوری دیتے ہوئے ان کے نام کی تصدیق کی ہے۔
    امریکہ کے وزیر مالیات کے عہدے کے لئے جینٹ یلن کے نام پر پیر کو سینٹ میں ووٹنگ ہوئی جس میں یلن کے حق میں 84 ووٹ پڑے جبکہ صرف 15 ارکان نے ان کے نام کی مخالفت کی۔
    جینٹ یلن امریکہ کی پہلی خاتون وزیر مالیات ہوں گی۔ اس سے قبل وہ امریکہ کے سنٹرل بینک کی پہلی خاتون سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS