جموں و کشمیر: بانڈی پورہ میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا: پولیس

0

سری نگر (یو این آئی) پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی کے آسٹنگو علاقے میں ہفتے کی صبح ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا کر ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ بانڈی پورہ کے آسٹنگو علاقے میں ہفتے کی صبح بانڈی پورہ- سوپور روڈ پر پندرہ سے سولہ کلو وزنی ایک آئی ای ڈی کو پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کو پاتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جس نے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
دریں اثنا بانڈی پورہ- سوپور روڈ پر جو عارضی طور پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی اس کو بحال کر دیا گیا۔
یو این آئی ایم افضل

NNNN

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS