بابری مسجد تنازعہ سے قبل جمعیت العما کی میٹنگ

0

بابری مسجد تنازعہ معاملے میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ مستقل جاری ہے۔ فیصلہ آنے سے قبل مختلف مذہبی اور ملی تنظیمیں اپنی اپنی رائے رکھ رہی ہیں۔

بابری مسجد تنازعہ سے وابستہ اور دیگر تنظیمیں میٹنگ کررہی ہے۔اس ضمن میں جمعیت العلما ہند کے دفتر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیاہے۔

اس میٹنگ میں اہم شخصیات نے شرکت کی ہے۔ ان میں مولانا ارشد مدنی،مولانا اشرف کچھوچھوی،مولانا محسن تقوی،

نوید حامد،مجتبیٰ فاروق،پروفیسر اخترالواسع،شاہد صدیقی،وجاہت حبیب اللہ،پروفیسر محمد سلیمان وغیرہ نے میٹنگ میں شرکت کی ہے۔

اس میٹنگ میں فیصلہ آنے کے بعد کی صورت حال پر غور وفکر کیا جارہا ہے۔میٹنگ میں پیش کردہ تجویز میں اہم پہلوؤں کی جانب توجہ مرکوز کرائی گئی ہے۔جس میں کہاگیا ہے کہ ملک وقوم کے مفاد میں امن و قانون کی بالاتری کے لیے ہر ممکن سعی کی جائے،اس کے تناظر میں بابری مسجد کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتائج و اثرات کو ملک کی تعمیر وترقی کے تناظر میں مثبت نظر سے دیکھنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS