جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آن لائن ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں 3 آن لائن کورسیز کا آغاز

0

نئی دہلی (پریس ریلیز) : سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینورشپ (سی آئی ای)جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی پروفیشنلز/ملازمت کے متلاشی/اسکول چھوڑ چکے طلبا اور یونیورسٹی کے طلبا کے لیے ایک آن لائن ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس شروع کررہاہے۔ کورس میں رجسٹریشن مؤرخہ 26 مارچ 2022 سے شروع ہورہاہے اور کلاسیز مؤرخہ 15 اپریل 2022 سے شام میں ہوا کریں گی۔ 3 ماہ کے کورس کی فیس 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ پروگرام کی اہم باتیں یہ ہیں:ڈیجیٹل مارکیٹنگ اجمالی جائزہ۔ لیڈ جینیریشن۔ سرچ انجن آپٹی مائزیشن۔ بلاگنگ اینڈ کنٹینٹ مارکیٹنگ۔ آن لائن ایڈس اینڈ ایڈ ورڈس۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ۔ یوٹیوب اینڈ ایڈ سینس۔ گوگل اینڈ ویب انالیٹکس۔ ای -میل مارکیٹنگ۔
سی آئی ای نے ’جاب ہے ‘ جو ایک سرکاری نوکری گروپ وینچر ہے اس کے ساتھ مفاہمت کی ہے تاکہ پروگرام میں شامل ہونے والے طلبا کو ملازمت دلانے میں سہولت ہوسکے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اب بزنس کا ایک اہم حصہ ہوگیاہے خواہ وہ چھوٹا ہو کہ بڑااور اس طرح عالمی معیشت ایک کامرس کی طرف منتقل ہورہی ہے اور انٹرنیٹ ہماری روز مرہ کی زندگی میںداخل ہوگیاہے۔ لیکن درحقیقت ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہے کیا؟ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے مراد ایسی کوئی بھی مارکیٹنگ ہے جس میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا استعمال ہو جیسے سوشل میڈیا،آن لائن ایڈورٹائزنگ،موبائل آلات ،ویب سائٹس،بلاگس اورای میل وغیرہ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS