جامعہ ملیہ اسلامیہ میں صفورہ زرگر ایم فل داخلہ پر پابندی

0

نئی دہلی،(ایجنسیاں) دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ریسرچ اسکالر اور کارکن صفورہ زرگر کا ایم فل داخلہ منسوخی کے بعد اب یونیورسٹی کیمپس میں
داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ صفورہ زرگر کو گزشتہ دنوں دہلی فسادات سے متعلق مبینہ سازش کیس میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت جیل
بھیج دیا گیا تھا اور اسے انسانی اور طبی بنیادوں پر جون 2020 میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ سماجی کارکن صفورہ زرگر کے داخلہ منسوخ کیے جانے پر
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کثیر تعداد میں طلبا وطالبات نے احتجاج کیا تھا جن کا مطالبہ تھا کہ صفورہ زرگر کو دوبارہ داخلہ دیا جائے اور اسے اپنا مقالہ جمع
کرانے کی مدت میں توسیع دی جائے۔ صفورہ کی حمایت کرنے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ان طلبا اور طالبات کے خلاف وجہ بتاﺅنوٹس جاری کیا ہے اور نوٹس کا
جواب نہ دینے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔وہیں آج جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ نے معاملہ کو طول پکڑتا دیکھ کر اب سماجی کارکن
صفورہ زرگر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS