نئی دہلی: جامعہ میں طلباء پر ہوئے مظالم کی چہار جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔ جھارکھنڈ کے رانچی کی رہنے والی جامعہ کی طالبہ میڈیا کے سامنے آئی اور پولیس کی بربریت کو بیان کیا ہے۔ طالبہ نے روتے ہوئے کہاکہ میں لائبریری میں پڑھ رہی تھی اور جانے والی ہی تھی کہ طلباء بھاگے ہوئے لائبریری میں پہنچے اور لائبریری طلباء سے بھر گئی۔ میں نے دیکھا کہ کچھ لڑکوں کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔ تبھی لائبریری میں پولیس والے بھی پہنچ گئے اور گندی گندی گالیاں دینی شروع کردیں۔ جب میں باہر نکلی تو دیکھا کہ لڑکے زخمی حالت میں سڑک پر گرے پڑے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS