فاروق عبداللہ کو حراست میں لینا شرمناک، فوراً رہا کیے جائیں: ایم کے اسٹالن

0

چنئی:ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کے اسٹالن نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی حراست میں اضافے کے کو لیکر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
 
انہوں نے ٹویٹ  کے ذریعہ سے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لینا جمہوریت کے لئے شرمناک ہے۔
 اسٹالن نے فاروق عبداللہ کی  فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 82 سالہ سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کو بغیر کسی بنیاد پر پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جس میں اب 3ماہ کی توسیع کردی گئی ہے یہ جمہوریت کے لئے شرمناک ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کیے جانے کے بعد سے فاروق عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ کل ان کی حراست کی مدت میں مزید تین ماہ کے لئے توسیع کر دی گئی ہے۔ کانگریس، ڈی ایم کے سمیت مختلف سیاسی پارٹیاں فاروق عبداللہ کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بھی فاروق عبداللہ کے حراست میں لئے جانے کا مسئلہ زور شور سے اٹھا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS