نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کے روز قطر میں سزائے موت پانے والے آٹھ ہندوستانیوں کے خاندان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔
Met this morning with the families of the 8 Indians detained in Qatar.
Stressed that Government attaches the highest importance to the case. Fully share the concerns and pain of the families.
Underlined that Government will continue to make all efforts to secure their release.…
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) October 30, 2023
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو ترجیح دے رہی ہے اور ان کے خاندانوں کی پریشانیوں اور درد میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں جاری رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سلسلے میں متاثرین کے خاندان کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کروں گا۔
قابل ذکر ہے کہ قطر کی عدالت نے گزشتہ ہفتے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو موت کی سزا سنائی ہے، جو ایک نجی کمپنی، الدہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز کے لیے کام کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: کویت میں اسرائیل کی حمایت پر ایک اور ہندوستانی نرس ملک بدر
یہ کمپنی قطرکے مسلح افواج کو تربیت اور متعلقہ خدمات فراہم کرتی تھیں۔ ہندوستانی شہریوں کو قطر کی انٹیلی جنس ایجنسی نے اگست 2022 میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، لیکن ان کے خلاف الزامات کا سرکاری طور پر انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔
(یو این آئی)