جیل میں آگ، 40ہلاک، متعدد زخمی، مزید تفصیلات کا انتظار

0

ماسکو، (یو این آئی/اسپوتنک): انڈونیشیا کے صوبہ بینٹین میں بدھ کی صبح ایک جیل میں آگ لگنے سے کم از کم 40 افراد کیموت ہوگئی۔یہ اطلاع وزارت قانون اور انسانی حقوق کے محکمہ جیل خانہ کی ترجمان ریکا اپریانتی نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور دیگرمتعدد جھلس گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو جیل کی عمارت سے نکالا جا رہا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔انڈونیشیا کے صوبے بنٹین میں ایک جیل کے کم از کم 40 قیدی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

رائٹرز نے رپورٹ کیا۔ملک کے قانون اور انسانی حقوق کے محکمہ جیل کی ترجمان ریکا اپریانتی نے بتایا کہ آگ 1 بجے سے 2 بجے کے درمیان ٹینگرنگ جیل کے بلاک  میں لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ
بجھا دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وجہ زیر تفتیش ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بلاک میں 122 قیدی تھے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، ٹینگرنگ جیل میں 2 ہزار سے زائد قیدی تھے ، جو اس کی گنجائش 600 سے کہیں زیادہ ہے۔ اپریانتی
نے یہ نہیں بتایا کہ واقعے کے وقت کتنے لوگ وہاں موجود تھے لیکن اس بات کی تصدیق کی کہ جیل میں  بھیڑ تھی۔ پولیس کے ترجمان یوسری یونس نے بتایا کہ 73 افراد کو ہلکی چوٹیں آئیں ، رائٹرز نے مقامی نیوز چینل میٹرو ٹی وی کے ذریعے پولیس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا۔ یونس نے میٹرو ٹی وی کو بتایا،ابتدائی شبہ یہ ہے کہ یہ برقی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS