امریکیوں کو 2022 میں بھی ماسک پہننا ہوگا: ڈاکٹر فاؤچی

0
Image:CNN

Dr. Anthony Fauci واشنگٹن: امریکی ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فاؤچی نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ امریکیوں کو 2022 میں بھی ماسک پہننا ہوگا۔
ڈاکٹر فاؤچی نے مزید کہا کہ ماسک پہننا نہ پہننا اس وقت کے حالات پر منحصر ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ وہ صدر جو بائیڈن سے اس بات پر متفق ہیں کہ اس سال کے آخر تک حالات نارمل ہوجائیں گے۔
خیال رہے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں اب تک اس موذی وبا سے پانچ لاکھ افراد ہلاک اور کروڑوں افراد متاثر ہوچکے۔ اب بھی لاکھوں افراد کی جان لیوا وبا سے حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS