وزیراعلی راجستھان میں شراب بندی کا وعدہ پورا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کریں: چھابڑا

0
Image: The Financial Expess

سری گنگانگر: راجستھان میں شراب پر پابندی کی تحریک کی کنوینر پوجا چھابڑا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت کو ریاست میں مکمل طور پر شراب بندی کے وعدے کو پورا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کرنا چاہئے۔
پوجا چھابڑا نے ضلع چورو کے سوجان گڑھ میں ایک پروگرام کے موقع پرمیڈیا کو بتایا کہ اگر پختہ عزم ہو تو راجستھان میں شراب پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ اشوک گہلوت نے وعدہ کیا تھا کہ جب حکومت دوبارہ آئے گی تو ریاست میں شراب پر پابندی کے نفاذ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
راجستھان میں شراب پر مکمل پابندی کے مطالبے کے تحت اپنی جان کی قربانی دینے والے سورت گڑھ سے ایم ایل اے رہے گروشرن چھابڑا کی بہو پوجا چھابڑا نے کہا کہ ریاست میں چاہے بی جے پی کی حکومت رہی ہو یا کانگریس کی گرشرن چھابڑا نے شراب بندی کی مانگ کرتے ہوئے تحریک چلائی اور تادم مرگ بھوک ہڑتال کئے۔ انہیں کے دکھائے ہوئے راستے پر وہ اب پورے راجستھان میں گھوم کر شراب بندی کی حق میں حمایت جٹارہی ہیں۔
انہوں نے مسٹر گہلوت سے اپیل کی کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS